پنجاب بھرمیں سرد موسم اور دھند ،موٹر وے پر بھی حد نگاہ کم ،مسافروں کومشکلات

اپ ڈیٹ 19 جنوری 2020 09:51am

لاہور سمیت پنجاب بھرمیں سرد موسم اور دھند کے ڈیرے ہیں، موٹر وے پر بھی حدنگاہ کم ہونے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پنجاب بھر میں سرد موسم کا راج ہے، دن بھر بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی کے ساتھ دھند کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے، ٹھنڈی ہوائیں موسم کو مزید سرد کررہی ہیں۔

صبح اور شام کے اوقات میں موٹروے پر بھی حدنگاہ صفر سے 50میٹر تک پہنچ جاتی ہے،آج بھی موٹروے ایم ٹو لاہور سے خانقاہ ڈوگراں،  تھری لاہور سے درخانہ اور ایم فور گوجرہ سے شام کوٹ تک بند کیا گیاجسے بعد میں حد نگاہ بہتر ہونے پر دوبارہ کھول دیا گیاجبکہ دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہے۔

 بہاولپور ملتان حافظ آباد سیالکوٹ جڑانوالہ پتوکی گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی سرد موسم اور دھند کا راج ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک موسم سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

Read Comments