آزاد کشمیر میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعدریسکیو آپریشن جاری

اپ ڈیٹ 19 جنوری 2020 11:03am

مظفر آباد:آزاد کشمیر میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ  کے بعد ریسکیو، ریلیف اور سرچ آپریشن آج بھی جاری ہے۔

آزاد کشمیر میں برفانی تودوں اور لینڈ سلائنڈنگ کے بعد ریسکیو، ریلیف اور سرچ آپریشن آج بھی جاری ہے جبکہ  نیلم روڈ کی بحالی کا کام تیز سے جاری ہے ۔

 پاک فوج اور محکمہ شاہرات بند سڑکوں کی  بحالی کے لیے کوشاں ہیں، سرگن کے مقام پر  تباہ ہونے والے گھر کےملبے سے اپنی کتابیں تلاش کرتی بچی کی تصاویر نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔

 جاں بحق افراد کی اجتماعی تدفین کر دی گئی جبکہ ورثا کو آرمی کے ہیلی کاپٹر کے زریعے پہنچایا گیا۔

 سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کل سے آزاد کشمیر میں  بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی  جس کے باعث نیلم، لیپہ اور حویلی میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا امکان ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے  ضلع نیلم ،لیپہ اور ضلع حویلی کے علاقے بھیڈی کو آفت زرہ قرار دے دیا ۔

حالیہ تباہ کاریوں کے نتیجے میں آزاد کشمیر میں 79 اور صرف وادی نیلم میں 76 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 50 سے زائد زخمی اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Read Comments