Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی میں بھی آٹے کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی، چکی کا آٹا 64اور فائن آٹا 68روپے کلو ہوگیا، ملز مالکان قیمت میں کمی کو تیار نہیں۔
سبزی، پھل اور دودھ کے بعد اب آٹے کی قیمت بھی عوام کی پہنچ سے دوربیشتر بازاروں میں آٹا 64سے 68روپے کلو ہوگیا۔
مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کے لیے 2وقت کی روٹی کاحصول بھی مشکل ہوگیا،شہری کہتے ہیں مہنگائی نے کمر توڑ دی، کوئی پوچھنے والا۔
چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی ترسیل میں کمی کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہواتاہم شہری کہتے ہیں کہ بھوک مٹانے کے لیےآٹانہ خریدیں تو کیا کریں۔
گندم کی ترسیل میں کمی کو جواز بناکر منافع خوروں نےایک ماہ کے دوران آٹے کی قیمت دس روپے کلو بڑھا دی۔