Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 جنوری 2020 04:45am

کشمیریوں کے قتل عام پر پاکستان خاموش نہیں بیٹھے گا،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پر واضح کردیا کہ کشمیریوں کے قتل عام پر پاکستان خاموش نہیں بیٹھے گا، نہتے کشمیریوں پر حملوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

 وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت کے حوالے سے بات کی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ جنگ بندی لکیر کے اس پار نہتے شہریوں پر مقبوضہ بھارتی افواج کے شدت پکڑتے اور معمول بنتے حملوں کے پیش نظر لازم ہے کہ سلامتی کونسل عسکری مبصر مشن کی مقبوضہ کشمیر میں فی الفور واپسی کے لیے بھارت سے اصرار کرے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں ہندوستان کی جانب سے ایک خود ساختہ اور جعلی حملے کا سخت اندیشہ ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ عالمی برادری پر بھی واضح کردینا چاہتے ہیں کہ بھارت جنگ بندی لکیر کے اس پار عسکری حملوں میں نہتے کشمیریوں کے بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ دراز نہ کرے ۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ  اگر بھارت ایسا کرتا ہے تو پاکستان کے لیے سرحد پر خاموش تماشائی بیٹھے رہنا مشکل ہوجائے گا۔

Read Comments