'ملک میں اصلاحات کے نام پر حماقتوں کا بازار گرم ہے'

شائع 19 جنوری 2020 02:30pm

پاکستان مسلم لیگ ن کےصدر شہبازشریف نےآٹے کے بحران پر فورا انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو معلوم ہونا چاہیئےکہ  16 ماہ میں گندم کے ذخائر کہاں گئے۔ ملک میں اصلاحات کے نام پر حماقتوں کا بازار گرم ہے۔

ایک بیان میں صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف نے کہا تحقیقات کی جائیں کہ کس کے حکم پر آٹا بیرون ملک بھجوایا گیا۔قوم کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ملک وقوم کا نقصان کرکے کس نے فائدہ اٹھایا۔16 ماہ میں گندم کے ذخائر کہاں گئے ؟ ذخائر کم تھے تو برآمد کرنے کا فیصلہ کیوں ہوا؟

انہوں نےکہاکہ یہ عوام کےخلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہےجس کےکردار سامنےلاناہوں گے۔ ہر شعبے کی تنزلی کو بریک نہ لگی تو چند ماہ بعدحالات ٹھیک کرنےکےلئے کسی معجزہ کی ضرورت ہوگی ۔حکومت قوم کی چیخیں نکلوانےکےباوجود مزید اربوں روپے کے ٹیکس کی بازگشت قیامت در قیامت ہے ۔مزید ٹیکس لگانے سے معیشت کی رہی سہی سانس بھی بند ہوجائے گی۔ ملک میں اصلاحات کے نام پر حماقتوں کا بازار گرم ہے۔

Read Comments