'موجودہ آٹے کا بحران وفاقی حکومت کی نااہلی کا منہ بو لتا ثبوت ہے'

شائع 19 جنوری 2020 07:24pm

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے آٹے کی بحران کی زمہ داری سندھ حکومت پر ڈالنے والوں سے سوال کیا ہے کہ دیگر صوبوں میں آٹے کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے؟انہوں بحران پر وزیر اعظم سے نااہلی پر قوم سے معافی مانگنے اوراستعفیٰ کامطالبہ کردیا۔

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ موجودہ آٹے کا بحران وفاقی حکومت کی نااہلی کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔ وفاقی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

 اتوار کو اپنے جاری ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں آٹے کے  بحران کی وجہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تھی جو دس روز تک جاری رہی جس کی وجہ سے جو 3 لاکھ ٹن گندم بلوچستان اور پنجاب سے اٹھانی تھی وہ نا اٹھ سکی اب جب ہرتال ختم ہوگئی ہے تو آج 70 ہزار بوریاں ہم تک پہنچ گئی ہیں۔

 پنجاب میں جاری بحران پر وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے 8 لاکھ ٹن گندم فیڈ بنانے والی کمپنیوں کو دی ہے جو کہ اصل بحران کی وجہ ہے۔

سعید غنی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وفاقی حکومت جو سندھ میں بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہرا رہی ہے کیا پنجاب میں خیبر پختون خواہ میں گلگت بلتستان میں بھی سندھ حکومت ہے ؟؟

Read Comments