پنجاب بھرمیں سردی میں کمی کے ساتھ دھند کی شدت بھی کم ہوگئی

اپ ڈیٹ 20 جنوری 2020 08:29am

لاہور سمیت پنجاب بھرمیں دھند کی شدت میں کمی آگئی جبکہ درجہ حرارت بڑھنے سے سردی میں بھی کمی ہوگئی۔

 پنجاب بھر دن بھر بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہتا ہےجبکہ سردی میں کمی کے ساتھ دھند کی شدت بھی کم ہوئی ہے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق آج قومی شاہراہ پر حدن نگاہ صفر سے ساٹھ میٹر تک رہی جبکہ ملتان سے خانیوال تک قومی شاہراہ پر شدید دھند چھائی رہی تاہم آج موٹروے پر معمول کے مطابق ٹریفک کی روانی جاری رہی۔

بہاولپور، ملتان، حافظ آباد، سیالکوٹ، جڑانوالہ، پتوکی ،گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں بھی سرد موسم کا راج تاحال برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

Read Comments