Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ :بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کاسلسلہ جاری ہے،درجہ حرارت نقطہ انجماد سےنیچے گرگیا ہے،پی ٹی ایم اے نے صورتحال کےپیش نظرہائی الرٹ جاری کردیا ۔
بلوچستان میں سردی کی نئی لہرداخل ہوگئی ہے، مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔
قلات میں منفی 11،زیارت میں منفی 10،کوئٹہ میں منفی 8،ژوب میں منفی 2،پنجگورمنفی 1درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں بیس سے تئیس جنوری تک مغربی ہوائیں چلنے کی وجہ سے کوئٹہ،زیارت،مستونگ،چاغی،نوشکی،پیشن ہرنائی میں برفباری کا امکان ہے۔
پی ٹی ایم اےنے صورتحال سےنمٹنے کےلیےڈپٹی کمشنرزکواحکامات جاری کردیئے ہیں،حادثے کی صورت میں پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنر کی ہنگامی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔