فیصل واوڈا نااہلی کیس:درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم

اپ ڈیٹ 20 جنوری 2020 11:26am

لاہور:وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر ابتدائی سماعت کی،درخواست میں وفاقی حکومت اور فیصل واوڈا کو فریق بنایا گیا ہے۔

 درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ فیصل واوڈا نے لائیو شو میں ملکی اداروں پر سنگین سیاسی الزامات لگا کر اپنے حلف سے غداری کی، آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت فیصل واوڈا پارلیمنٹ و کابینہ کا حصہ نہیں رہ سکتے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کا اور فیصل واوڈا کے اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو کیس کو مزید تیار کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Read Comments