Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔
آئی جی سندھ کلیم امام کوعہدے سے ہٹانےکانوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا،درخواست میں اقدام کو غیرآئینی قراردیا گیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق سندھ حکومت کے اقدامات غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں، اس کے علاوہ آئی جی سندھ کو ہٹانے کا طریقہ کار سندھ حکومت کے نئے قوانین پولیس ایکٹ 2019 کی بھی خلاف ورزی ہے، اس لئے آئی جی سندھ کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعامنظور کرلی ۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ ہفتے آئی جی سندھ کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،سندھ حکومت نے نئے آئی جی کے لیے وفاقی حکومت کو خط بھی لکھا ہے۔