چھوٹے دکانداروں پر غیر ضروری ٹیکسز ختم کیے جائیں ،وزیراعظم کی ہدایت

اپ ڈیٹ 20 جنوری 2020 11:27am

اسلام آباد:وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے دکان داروں پر غیر ضروری ٹیکسز ختم کیے جائیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے چھوٹے دکانداروں کے لئے بڑا قدام اٹھاتے ہوئے رعایت کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم نے انسپکشن اور غیر ضروری سرٹیفکیٹس کے نام پر لئے جانے والے ٹیکسز کا نوٹس لیتے ہوئے غریب کاروباری افراد کو تنگ نہ کرنے اور چھوٹے دکانداروں پر غیر ضروری ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔

‎وزیراعظم عمران خان نے لوکل گورنمنٹ کمیشن کو آبزرویشن بھیج دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومتیں لوکل گورنمنٹ کمیشن کو ہدایات جاری کریں، غریب کاروباری افراد کو بے جا تنگ نہ کیا جائے، غیر ضروری سرٹیفکیٹس کے نام پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، چھوٹے دکانداروں کو پرسکون ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے۔

وزیراعظم کی آبزرویشن پر صوبائی حکومتیں متحرک ہوگئیں ،74مختلف کاروبار پرانسپکشن کی شرط ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Read Comments