Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )نے بی آر ٹی کی تحقیقات مکمل کرنے کے لیے ہائی کورٹ سے مزید وقت طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے بی آر ٹی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو 45دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی جس کی ڈیڈ لائن آج ختم ہو گئی ہے لیکن انکوائری تاحال مکمل نہیں ہو سکی۔
ایف آئی اے نے تحقیقات کے دوران پی ڈی اے اور بلدیات سمیت مختلف محکموں کے افسروں کے بیانات قلمبند کیے۔
بعض محکموں کی جانب سے ٹیکنیکل طور پر ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ایف آئی اے نے تحقیقات کے لیے ہائی کورٹ سے مزید وقت طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔