Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کردی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس پرسماعت کی ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیاجبکہ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل حاضری سے استثنیٰ کے باعث پیش نہ ہوئے ۔
عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کردی ۔
عدالت نے دیگرملزمان کوحاضری یقینی بنانے کےلیے ایک کروڑروپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگومیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی سے ناراضی کی تردید کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کی۔
شاہد خاقان عباسی نے آٹے کے بحران پر کہا کہ نیا پاکستان ہے ، لوگ روٹی کھانا چھوڑدیں تو مسئلہ ہی ختم ہوجائے حکومت اپنی ناکامی پرشرمندہ بھی نہیں،آٹا نہیں دے سکتے توشرمندہ توہوجائیں۔
سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدقستمی سے اسمبلی چل ہی نہیں رہی ، صرف ایک بل بڑی عجلت میں منظور ہوا،الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی پر بیٹھ کر بات کرنا اچھا ہے۔
https://youtu.be/V5bo_x5kVYU