Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے ڈیووس روانہ ہوگئے،وزیراعظم معیشت، کاروبار اور سرمایہ کاری پر اپنا وژن دنیا کے سامنے رکھیں گے ۔
وزیراعظم عمران خان 21 سے 23 جنوری تک ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، زلفی بخاری، عبدالرزاق داود اور معید یوسف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین کی دعوت پر اجلاس میں شرکت اور فورم کے خصوصی سیشن سے خطاب کریں گے ۔
عمران خان اس اہم اجلاس کے موقع پر کارپوریٹ لیڈرز اور سی ای اوز سے بات چیت بھی کریں گے۔
عالمی فورم کے سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی طے ہوچکی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بھی ملاقات ہوگی، جولائی 2019ء کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہو گی۔
ترجمان کے مطابق عمران خان وہ ورلڈ اکنامک فورم میں عالمی میڈیا کوانٹرویوز دیں گے جبکہ سینئر ایڈیٹرز سے بھی بات چیت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان اس اہم عالمی اجلاس کے موقع پر مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پر پاکستانی مؤقف دیں گے۔