Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:آٹا لیں یا چینی،عوام پریشان ہیں،چینی کی قیمت میں15روپے فی کلو اچانک اضافے نے آٹا ڈھونڈتی عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔
پیڑول ،ایل پی جی اور آٹے کے بحران کے بعد اب چینی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
شہری کہتے ہیں کہ جائیں تو کہاں جائیں ،چینی کی قیمت میں 15روپے فی کلو اضافہ کہاں کا انصاف ہے، کوئی چیک اینڈ بیلنس ہی نہیں، نئے پاکستان سے نالاں عوام دہائی دے رہے ہیں۔
اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں یکے بعد دیگرے اضافے نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا۔
https://youtu.be/QK0uNFGwvqw