کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز رات 10بجےکھولنےکافیصلہ

اپ ڈیٹ 21 جنوری 2020 11:07am

کراچی:سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں پریشر معمولی بہتر ہوا ہے،جس کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزآج رات 10بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے لائن پیک میں معمولی بہتری  کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 10بجے کھول دیئے جائیں گے،جو بدھ کی صبح 6بجے یعنی صرف 8گھنٹے بعد ہی بند کر دیئے جائیں گے۔

اس سے قبل اتوار کو بھی سی این جی اسٹیشنز صبح 8بجے سے رات 8بجے تک کھولے گئے تھے۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گیس کے پریشر کا جائزہ لے کر آئندہ کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Read Comments