سندھ کو حق دینا ہوگا ورنہ وفاقی حکومت کو گھر جانا پڑے گا،بلاول بھٹو

شائع 21 جنوری 2020 10:50am

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کو حق دینا ہوگا ورنہ وفاقی حکومت کو گھر جانا پڑے گا،وزیراعظم نے بہت وعدے کیے مگر صوبے میں رتی بھر کام نہیں کروایا۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت پانی کامسئلہ حل کرنےکے لیے کوشاں ہے،پورےصوبےمیں پانی کامسئلہ ایک دن میں حل نہیں ہوسکتا،سندھ حکومت کی پہلی ترجیح پانی کےمسئلےکاحل ہے،ہزاروں میٹرکی لائن بچھائی جس سےپانی کی بچت ہوئی،سی سی آئی میں مرادعلی شاہ نےعوامی مسئلہ اٹھایاتھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نےکراچی میں ترقیاتی کاموں کاوعدہ کیاتھا،وفاقی نےکے4منصوبےمیں مل کرکام کرنےکا وعدہ کیاتھا،وفاق سےمطالبہ ہےکہ سندھ کو حق دیاجائے،وفاق کوسندھ کےحقوق چھینےنہیں دیں گے ،وفاق سےحقوق کیلئےجدوجہد جاری رکھیں گے،وفاق کی جانب سےکراچی میں ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کیاگیا،وفاق حکومت کی معاشی پالیسیاں غریب دشمن ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مشرف دور کی طرح موجودہ دورمیں بھی آٹےکابحران پیداہوگیا،حکمرانوں کاہرفیصلہ عوام دشمن فیصلہ ہے،عوام کا معاشی قتل برداشت نہیں کریں گے، ایک سال پہلے ہی خبردار کردیا تھا پی ٹی آئی حکومت عوام کا معاشی قتل عام کرے گی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوام کا خون چوس رہی ہے،اب عوام کو بجلی ،پٹرول کے بعد آٹا بحران کا سامنا ہےجہاں سےگیس پیدا ہوتی ہےوہی گیس لوڈشیڈنگ بھی ہورہی ہے،ہم آئینی حق مانگ رہےہیں،حق سےزیادہ نہیں مانگ رہے،ہم نےگیس کی سپلائی بند کرنے کی بھی دھمکی نہیں دی۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ حکمرانوں کو ماننا پڑےگا کہ طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں،طرزحکومت سےایک نہیں 2پاکستان نظر آرہےہیں،پیپلزپارٹی نےہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے،پیپلزپارٹی نےہمیشہ 2نہیں ایک پاکستان کی بات کی ہے۔

بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ کیا سندھ ابھی تک کالونی ہے؟کیا سندھ میں آئی جی کی تبدیلی کے لیے الگ قانون ہے؟پنجاب میں جب دل چاہے آئی جی بدل دیا جاتا ہےاوروزیراعلی کوپتاہی نہیں ہوتا،سندھ کی باری آتی ہےتو قانون ہی الگ ہوجاتاہے،سندھ کےعوام ہم سےناراض ہیں،ہم سےحق مانگتےہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی  نےمزید کہاکہ سندھ حکومت سازشوں کےباوجود کام کررہی ہے، ہمارے وزیراعلیٰ اپنی مرضی سےآئی جی تعینات نہیں کرسکتے،آئی جی کااحتساب نہیں ہوگا تو ادارے کاکیسے ہوگا،پنجاب کا آئی جی تبدیل ہوسکتا ہے تو سندھ کا کیوں نہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال کی وجہ سےمہنگائی میں اضافہ ہوا،وزیراعلیٰ کو اپنی ٹیم کے انتخاب کا حق ہونا چاہیئے ،سندھ حکومت کوکمزورکرنے کی کوشش کی جارہی ہے،وزیراعلیٰ پابندیوں کے باوجود ذیادہ اچھاکام کررہے ہیں،عوام کی بحالی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

Read Comments