کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے ، آرمی چیف

شائع 21 جنوری 2020 01:36pm

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھرعزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیرکازاور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمائیت جاری رکھے گی ۔

 آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی بالخصوص لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کی صورتحال پر بات چیت ہوئی جبکہ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج کشمیر کاز کے لئے بھرپور سپورٹ جاری رکھے گی، کشمیر کاز اور کشمیریوں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے ۔

Read Comments