کراچی: 3ہٹی کے قریب خوفناک آتشزدگی ، 100 سے زائد جھگیاں جل کر راکھ

اپ ڈیٹ 22 جنوری 2020 10:56am

کراچی کے علاقے 3ہٹی کے قریب خوفناک آتشزدگی کے باعث  پل بھر میں 100سے زائد جھگیاں جل کر راکھ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی میں لیاقت آباد3ہٹی کے قریب جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، پلک جھپکتے ہی آگ نے شدت اختیارکی اور100سے زائدجھگیوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔شہریوں نے جھگیوں میں پھنسے افرادکو اپنی مددآپ کے تحت باہرنکالا۔

فائربریگیڈ کے عملے نے پہلے آگ کو پھیلنے سے روکا اور پھر آگ پر قابو پانے کی جدوجہد شروع کی۔

آگ لگنے سے برسوں سے مقیم سینکڑوں خانہ بدوش بےگھرہوگئے،فائر بریگیڈ کی 4گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

 پولیس کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،فائربریگیڈ کو واٹربورڈحکام کی جانب سے واٹرٹینکربھی فراہم کیے گئے۔

https://youtu.be/0Kb-IlXXhK4

Read Comments