لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایک روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

اپ ڈیٹ 22 جنوری 2020 10:56am

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہفتہ وار شیڈول کے تحت ایک روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز کھل گئے ،شہریوں کو کم قیمت میں فلنگ کا موقع ملا تو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پنجاب بھر میں 3دن کی بندش کے بعد چوتھے روز سی این جی اسٹیشنز پر رونق بحال ہوگئی۔

سوئی گیس حکام کے ہفتہ وار شیڈول کے مطابق ایک روز کے لیے سی این جی اسٹیشن کھول دئیے گئے ہیں لیکن گاڑیوں اور وینز کی لمبی قطاروں میں مسافر اور بچے اسکول اور دفاتر پہنچنے کے منتظر رہے، بیشتر تو لیٹ ہی ہوگئے۔

ہر کوئی جلدی سی این جی فلنگ چاہتا ہے مگر باری کا انتطار کرنا پڑرہا ہے، فلنگ کے منتظر شہری حکومت کو ہی کوس رہے ہیں،شہریوں کو فلنگ اسٹیشن پر اناسی روپے میں سی این جی دستیاب ہے۔

Read Comments