وزیراعظم عمران خان آج ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے
ڈیووس:وزیراعظم عمران خان آج ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے، معاشی اصلاحات ، سرمایہ کار دوست پالیسیوں سمیت دیگر اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی ورلڈ اکنامک فورم میں ملاقات کا سلسلہ جاری ہے،وزیراعظم نے ڈیووس میں آذربائیجان کے صدر الہام الیوف اور سنگا پور کے ہم منصب لی سیان لونگ سےالگ الگ ملاقاتیں کیں۔
صدر آذربائیجان سے ملاقات میں باہمی اعتماد،بھائی چارے پر مبنی دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر گفتگو کی گئی۔
Read Comments
