Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور میں آٹا چکی مالکان نے ضلعی انتظامیہ کے مبینہ ناروا روئیے کے خلاف غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیا۔
لاہور میں آٹا چکی مالکان ضلی انتظامیہ کے روئیے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے،چکی مالکان نے شہر بھر میں چکیاں بند کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کردیا ۔
صوبائی دارلحکومت میں چکیاں بند ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
آٹاچکی اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ہونے کے باوجود چھاپےمارے گئے ہیں اور مقدمات درج کیے جارہے ہیں،ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے باجود ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
چکی مالکان کا کہنا ہے کہ فوری طور پر 45 روپے فی کلو فروخت کرنا ممکن نہیں،عوامی مفاد میں آٹے کا ریٹ 2 روپے کلو کم کیا ہے،مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔