امریکی صدرنےجلد دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرائی ہے،شاہ محمود قریشی

شائع 22 جنوری 2020 10:50am

ڈیووس :وزیرخارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدرنےجلد دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرائی ہے،امریکی صدرٹرمپ کےساتھ مفید ملاقات رہی۔

وزیرخارجہ  شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی اور جلد دورہ پاکستان کی یقین دہانی کرائی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان آنے کی حتمی تاریخ نہیں دی۔

شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ وزیراعظم اورامریکی صدرکی ایک گھنٹے کی ملاقات ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مفید ملاقات رہی،ملاقات میں وزیراعظم عمران خان  نے اہم ایشوزاٹھائے،وزیراعظم عمران خان نے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا،خطےمیں حالیہ کشیدگی پرپاکستان کی پالیسی سے آگاہ کیا،پاکستان کسی جنگ کاحصہ نہیں بن سکتا،تمام معاملات مذاکرات کےذریعے حل ہوناچاہئیں۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کومقبوضہ کشمیرکی ابتر صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی کہا کہ وزیراعظم نے امریکی صدر کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بتدریج بگڑتی جارہی ہے، بھارت کے اندرونی معاملات تیزی سے خرات ہورہے ہیں،توجہ ہٹانے کے لیے بھارت"فلیگ فالس آپریشن" کرسکتا ہے۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھاکہ وزیراعظم  نےافغانستان اورمشرق وسطی کی صورتحال کے علاوہ پاک امریکا تجارتی امور پر بھی بات چیت کی،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے تمام امور پر گہری توجہ دی،حوصلہ افزا جواب دیئےاورفوری ہدایات بھی جاری کیں۔

وزیرخارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا امریکی صدرنےوزیراعظم عمران خان کومثبت جواب دیا،امریکی صدرنےجلددورہ پاکستان کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Read Comments