عمران فاروق قتل کیس: برطانوی حکومت نے ایف آئی اے کے خط کا جواب دیدیا

شائع 22 جنوری 2020 04:14pm

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی حکومت نے ایف آئی اے کے خط کا جواب دے دیا۔ برطانوی گواہ 3 فروری سے 7فروری تک ہینڈن مجسٹریٹ کورٹ لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشتگردی کی عدالت کو بیانات قلمبند  کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کا خط لکھا گیا جس پر برطانوی حکومت نے جواب دے دیا ہے۔

جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ برطانوی گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے انتظامات مکمل ہیں ،3فروری سے 7 فروری تک ہینڈن مجسٹریٹ کورٹ لندن میں وڈیو لنک کے ذریعے  پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے 33 برطانوی گواہوں کی بجائے 17گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں  مقتول ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔

Read Comments