سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں پھر نیا موڑ

شائع 22 جنوری 2020 05:08pm

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں پھر نیا موڑ آگیا۔ملزم رحمان بھولا اورزبیر چریاحتمی بیان  میں آگ لگانےکےبیان سے مکر گئے۔

ملزم رحمان بھولا اورزبیر چریا نےحتمی بیان ریکارڈ کرالیا۔دونوں ملزمان آگ لگانےکےبیان سے مکر گئے۔

ملزمان سے 380 سے زائد سوالات پوچھے گئے تھے۔

عبدالرحمان بھولا کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کےوقت ایم کیوایم بلدیہ سیکٹرکاانچارج تھا۔فیکٹری کو آگ لگانے میں ملوث نہیں ہوں۔

زبیر چریا نے بیان دیا کہ آگ لگی یا لگائی گئی اس کے بارے  میں نہیں جانتا۔

ملزمان نےجوڈیشنل مجسٹریٹ کےسامنےفیکٹری کوآگ لگانےکااعتراف کیاتھا۔ملزمان جےآئی ٹی کےسامنےبھی بھتہ نہ دینےپرآگ لگانےکااعتراف کرچکےہیں۔

Read Comments