Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مکلی:ٹھٹھہ کے گاؤں رسول بخش بروہی میں گھر میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ماں اور 2بچے جھلس کرجاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ۔
مکلی کے قریب نواحی گاؤں میں ایک گھرمیں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا،سردی سے بچنے کے لیے اہل خانہ نے آگ جلائی جس سے پورے گھر میں آگ بھڑک اٹھی،آگ سے جھلس کر ماں اور 2بچےجاں بحق ہوگئے جبکہ2بچےزخمی بھی ہوئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں خاتون شابانہ ،7سالہ سوہانہ اور 5سالہ حسنین شامل ہیں،آگ نے گھر کے ساتھ ساتھ 3جھونپڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع کے باوجود فائر بریگیڈ کا عملہ نہ پہنچ سکا،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا ،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا۔