Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ڈیووس:وزیراعظم عمران خان کی ورلڈ اکنامک فور م میں شرکت کے بعد ڈیووس سے آج رات وطن واپسی کا امکان ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی ورلڈ اکنامک فورم میں مصروفیات جاری ہیں،ڈیووس میں وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں اور غیر ملکی کمپنیز سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیراعظم سے بین الاقومی موبائل نیٹ ورک آپریٹر جی ایس ایم اے کے ڈائریکٹر نے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل پاکستان کے ویژل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم آج اہم عالمی رہنماؤں اور غیرملکی کمپینز کے سی ای اوز سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کریں گے۔