آزاد کشمیر :برفانی تودوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کی مشکلات کم نہ ہوئیں

اپ ڈیٹ 23 جنوری 2020 10:28am

مظفرآباد:آزاد کشمیر میں سرد موسم  سے برفانی تودوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں رہی،وادی نیلم، لیپہ اور حویلی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

آزاد کشمیرمیں بارش اوربرفباری کے باعث سخت سردی کا راج ہے، آزاد کشمیر کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے  راولاکوٹ کا درجہ حرارت منفی 4 تک پہنچ گیا۔

 برفانی تودوں اورلینڈ سلائیڈنگ سے متاثرین کی مشکلات کم نہ ہوئیں ، متاثرہ علاقوں وادی نیلم، لیپہ اور حویلی میں سرچ، ریلیف اورریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ بھاری مشنری کے ذریعے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔

بارہ جنوری کو مظفرآباد سے وادی نیلم جانے والے 3سیاح تاحال لاپتہ ہیں ، حسنین منظور، ادیب گیلانی اور فیاض بخاری کی تلاش کا کام جاری ہے ۔

 وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دب کر زخمی ہونے والے سی ایم ایچ مظفرآباد میں زیرعلاج ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے  نے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔

Read Comments