سی ای اورپی آئی اے  ارشد محمود ملک کے متعلق سپریم کورٹ کا تحریر حکم نامہ جاری

شائع 23 جنوری 2020 03:03pm

قومی ایئر لائن کے سی ای او ایئر مارشل ارشد محمود ملک کو کام سے روک دیا گیا۔بورڈ آف گورنرز ادارے کے روزمرہ معاملات چلائے ۔ سپریم کورٹ نے 20 جنوری کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ۔

سپریم کورٹ سے جاری تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت تک پی آئی اے کا بورڈ آف گورنرز ادارے کے روزمرہ معاملات چلائے۔بورڈ آف گورنرز اس دوران چیئرمین کے اختیارات بھی استعمال کرسکتا ہے۔

عدالت عظمی میں قومی ایئر لائن سے متعلق ایچ آر سی کی درخواست زیر سماعت ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت درخواست کو سپریم کورٹ منتقل کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ اور ایچ آر سی کی دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ منسلک کرنے کا کہتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتے کےلئے ملتوی کر دی۔

Read Comments