مراد علی شاہ آئی جی سندھ کلیم امام پر برس پڑے

شائع 23 جنوری 2020 04:15pm

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آئی جی اور افسران پر برس پڑے ۔انہوں نے کہا بہت کوشش کی کہ آئی جی سندھ کو چلائیں لیکن وہ اس قابل نہیں ۔ کلیم امام جیسا کمزور افسر آج تک نہیں دیکھا ۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  سندھ میں وہ پولیس افسر چلے گا جو صوبے کی پالیسی پر چلے گا ۔ اگر تیمور تالپور اور امتیاز شیخ کرمنل ہیں تو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟

ان کا کہنا تھا کہ  آئی جی کے تبادلے پر قانون پر عمل کیا ۔ اس حوالے سے وزیراعظم سے باقاعدہ مشاورت ہوئی ۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  کوشش کی آئی جی کوچلائیں لیکن وہ اس قابل نہیں۔

Read Comments