پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کےدرمیان مذاکرات ختم

شائع 23 جنوری 2020 04:21pm

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کےدرمیان چین میں جاری تین روزہ مذاکرات ختم ہوگئے۔پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق ووٹنگ 16 فروری کو ہوگی۔

 چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف مذاکرات میں  پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کی۔فیس ٹو فیس مذاکرات تین روزتک جاری رہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق مذاکرات میں پاکستان کی پیشرفت رپورٹ پرردعمل حوصلہ افزاء رہا۔پاکستان نےدہشتگردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے کے اقدامات کا بھرپور دفاع کیا۔

جوائنٹ ورکنگ گروپ سفارشات ایف اے ٹی ایف کو پیش کرے گا۔جس کا آئندہ اجلاس 16 فروری کو پیرس میں ہو گا۔

پیرس اجلاس کے دوران پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق ووٹنگ ہوگی۔

Read Comments