احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کی روبکار جاری کردی

شائع 23 جنوری 2020 04:43pm

 سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی احتساب عدالت نے روبکار جاری کردی۔جیل وقت ختم ہونے کے باعث رہائی آج ممکن نہ ہوسکی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد ایک رات اور جیل میں گزاریں گے۔آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قید فواد حسن فواد کے کی جانب سے احتساب عدالت میں  ضمانتی مچلکے جمع کروائے جانے کے بعد عدالت نے روبکار جاری کردی۔

لیکن جیل ذرائع کے مطابق جیل وقت ختم ہونے کے باعث انکی آج رہائی ممکن نہ ہوسکی۔

ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں قید فواد حسن فواد کو جمعہ کے روز رہا کیا جائے گا۔

Read Comments