خیبرپختونخوامیں سردی کا راج ،کالام میں پارہ منفی 14 ڈگری ریکارڈ

اپ ڈیٹ 24 جنوری 2020 08:55am

پشاور: خیبرپختونخوامیں سردی کا راج برقرار ہے،کالام میں درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میں کم ازکم  درجہ حرارت منفی14،مالم جبہ  میں منفی6،دیرمیں منفی4 ،دروش میں منفی3 اور ایبٹ آبادمیں منفی 2ریکارڈ کیاگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں کے دوران  چترال،بونیر،دیر،ملاکنڈ،مانسہرہ،ایبٹ آباد،کالام ،سوات اور شانگلہ سمیت کئی اضلاع کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کو امکان ظاہرکیا ہےجبکہ پہاڑوں  پربرفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

Read Comments