Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ کے قتل میں ملوث 5پولیس اہلکار ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
سندھ ہائی کورت کےجسٹس اقبال کلہوڑوکی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنایا۔
درخواست گزاروں میں پولیس اہلکار ملزمان میں محمد اقبال، غلام نازک، اللہ یار کاکا ،شکیل فیروز اور رائیس عباس زیدی شامل ہیں ،پانچوں پولیس اہلکار جیل میں ہیں ۔
عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کرت ہوئے انسداددہشت گردی عدالت کا 3ماہ میں کیس کا ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس ملیر راو انوار اور ڈی ایس پی قمر کو انسداددہشت گردی عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا ،کیس میں ملزم سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت، شعیب شوٹر سمیت سات پولیس اہلکار مفرور ہیں ۔
یاد رہے کہ نقیب اللہ سمیت 3افراد کو جنوری 2018 میں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا تھا ۔