حکومت نے کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو مستردکردیا

اپ ڈیٹ 24 جنوری 2020 10:34am

اسلام آباد:حکومت نے کرپشن  سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ یکطرفہ ہے ،اس کی قوالی ہی بجائے جاسکتی ہے ، تانے بانے کرپشن کرنے والی جماعتوں سے ملتے ہیں ۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے جانبدارقراردیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ادارے کی اپنی ٹرانسپرنسی سوالیہ نشان ہے،یہ ڈیٹا دینے والے موصوف کو پاکستانی سفیر تعینات کیا گیا تھا،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی اپنی ساکھ مشکوک ہے، رپورٹ میں کرپشن میں پہلے مشرف، پھر عمران خان اور اس کے بعد پی پی کے دور کو کرپٹ کہا ، نوازشریف کے دور میں کرپشن کو کم قرار دیا گیا۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل ٹرانسپیرنسی ملوث لوگوں کے نام ظاہر کرے ،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ایسی رپورٹ کو کون مانے گا، رپورٹ مینج شدہ ہے، ایسی رپورٹ کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کرپشن کی طویل داستان لکھی ہے، رپورٹ پر اپوزیشن بگلیں بجا رہی ہیں ، جو اپنے مقصد میں ناکام رہیں گے، کرپشن کا گناہ چھپنے والا نہیں، کرپشن کنگ باہر بیٹھ کر ایسے اداروں کی ڈوریاں چلا رہے ہیں ،کرپشن کا خاتمہ وزیراعظم کا نصب العین ہے ،کوئی سمجھوتہ نہیں  کریں گے۔

معاون خصوصی  فردوس عاشق اعوان نے نوازشریف کے معالج ڈاکٹرعدنان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ رپورٹ زیر بحث لانےکےبجائے نوازشریف کےپلیٹ لیٹس سےمتعلق آگاہی دی جائے۔

Read Comments