وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2020 03:42am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے گئے،جہاں وہ مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گےاور وزیراعلی، گورنر پنجاب سمیت اراکین وصوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اتوار کو وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے،وزیراعظم ایٹ کلب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورسے ملاقات کریں گے۔

وزیراعلیٰ صوبائی وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے،جس کے بعد وزیراعظم امن وامان سمیت دیگر اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ لاہور اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ آج وہ حکومتی ناراض گروپ کے بیس رکنی وفد سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات سنیں گے۔

Read Comments