ترچھی ٹوپی لگا کر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی،حلیم عادل شیخ

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2020 03:42am

کراچی : تحریک انصاف کے رہنماءحلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ترچھی ٹوپی لگا کر قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی، جو وزیر اعلیٰ زلزلہ زدگان کی امداد کھا جائے اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے،چوہدری شوگر ملز کا کیس ان کے گلے پھنسنے والا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ءحلیم عادل شیخ نے کہا کہ ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر شور مچایا جارہا ہے،شہباز شریف ترچھی ٹوپی لگا کر قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں، چوہدری شوگر ملز کا کیس جس طرح ان کے گلے پھنس رہا ہے، زلزلہ زدگان کی امداد کھانے پر بھی قوم ان کو نہیں چھوڑے گی۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ میاں صاحب کے بیٹے برطانوی شہری ہیں،کیا وہ لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے ورثا ہیں؟ چوہدری شوگر مل کی تحقیقات کے تمام ملزمان مفرور ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ لندن میں بیٹھ کر مفروروں اور چوروں کے خاندان نے وزیر اعظم کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ریٹنگ کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔

 حلیم عادل شیخ نے سابقہ حکومت کو کرپشن کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ چوہدری شوگر ملز کے لیے مختلف بینکوں سے قرضے لےکر معاف بھی کرائے گئے،ہر ہفتے ن لیگ کی حکومت میں ہوئی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ چوہدری شوگر ملز کے اثاثے ساڑھے 6ارب تک کیسے پہنچے؟ ملک کی لوٹی گئی پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔

Read Comments