نئے چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ آج حلف اٹھائیں گے

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2020 08:52am

اسلام آباد: نئے چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،چیف جسٹس گلزاراحمد نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیں گے۔

 نئے چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیں گے،حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں دن ایک بجے ہوگی۔

صدرمملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد نئے چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ حلف اٹھانے کے بعد الیکشن کمیشن کے ممبرسندھ نثاردرانی اورممبربلوچستان شاہ محمد جتوئی سے حلف لیں گے۔

Read Comments