وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا،15نکاتی ایجنڈا جاری

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2020 10:57am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا،جس کا 15نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، کابینہ آئی جی پولیس سندھ کے تقرر کی منظوری دے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت 15نکاتی ایجنڈے پرمشتمل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ،اجلاس میں  وفاقی کابینہ ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی۔

 ایجنڈے کے مطابق کابینہ سے گندم امپورٹ کرنے کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی منظوری لی جائے گی۔

 کمیٹی برائے توانائی سمیت ای سی سی کے دیگر فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی ، اوگرا کے وائس چیئرمین کے عہدے کی منظوری اور 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے ایم او یو پر دستخط کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

 ایجنڈے میں آئی جی سندھ کی تقرری کی منظوری کے ساتھ ساتھ صدر اور وزیراعظم کی تنخواہوں اور مراعات کے ایکٹ میں ترمیم کی منظوری بھی شامل ہے۔

Read Comments