کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2020 10:57am

کراچی کا موسم ایک بار پھر تبدیل  ہوگیا، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

 شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود ہے، صبح سے ایک بار پھر ہلکی ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں، شہر کے مختلف علاقوں بہادر آباد، گلشن اقبال،  نیبا اور اطراف میں میں بوندا باندی بھی ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، بونداباندی سے آسمان پرقوس وقذاح کے رنگ بکھرگئے۔

 محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر نے بتایا کہ کراچی کا موسم ایک پھر سردی کی لہر آنے کا امکان ہے ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 40فیصد ہے شمال مشرق سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے ۔

Read Comments