Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز پنجرہ کھولنے کی غلطی نا کریں ورنہ نون لیگ کے سارے پرندے اڑ جائیں گے۔
حمزہ شہباز اپنا پنجرہ کھڑکیاں اور دروازے کھولنے کی غلطی نا کریں ورنہ نون لیگ کے سارے پرندے اڑ جائیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنا ' حکومتی ارکان پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ہم تحریک انصاف کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے ۔
فیاض الحسن چوہان نے دعوی کیا ہے کہ نون لیگ کے 50 ارکان اسمبلی رابطے میں ہیں جب چاہیں ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنا سکتے ہیں جبکہ حمزہ شہباز اپنا پنجرہ ، کھڑکیاں اور دروازے کھولنے کی غلطی نا کریں ورنہ نون لیگ کے سارے پرندے اڑ جائیں گے۔
وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے پنجاب کے حوالے سے سب افواہوں کا خاتمہ کردیا ہے اپوزیشن کے پاس کچھ نہیں بچا جو چند رہنماء تھے وہ بھی باہر چلے گئے ۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو کوئی عقل کا اندھا ہی مان سکتا تھا،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے وضاحت دے دی ہے،' ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے وضاحت کے بعد انہیں چلو بھر پانی میں ڈبکیاں لینی چاہئیں۔
پنجاب کے وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے،حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،ماضی میں خزانہ مال مفت کی طرح اڑایا گیا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بے آسرا بے سہارا ہے، صوبے میں نئے آئی جی کے آنے کے بعد جرائم میں کمی آئی ہے ' شہباز شریف کو ڈیلی میل کا رپورٹر روز پکار رہا ہے وہ حکومت پر تنقید سے پہلے اسے جواب دیں ۔
Click to see more