وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا کا شیڈول طے، 3 فروری کو روانہ ہوں گے

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2020 10:58am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے 2 روزہ سرکاری دورے پر 3فروری کو روانہ ہوں گے،وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا حکومتی وفد بھی ملائیشیا روانہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق،وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا شیڈول طے  پاگیا،وزیراعظم 3 فروری کوملائیشیا جائیں گے،عمران خان ملائیشیاکا2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

 وزیراعظم کےہمراہ اعلیٰ سطح کاحکومتی وفدبھی ملائیشیا روانہ ہوگا،پاک ملائیشیا  وفود کی سطح پر مذاکرات  4فروری کو ہوں گے۔

وزیراعظم کی ملائیشین ہم منصب مہاتیرمحمدسےون آن ون ملاقات ہوگی،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پربات چیت ہوگی۔

Read Comments