سکندر سلطان راجہ نے بطور چیف الیکشن کمشنر حلف اٹھالیا

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2020 03:47pm

اسلام آباد:سکندر سلطان راجہ نے بطور چیف الیکشن کمشنر حلف اٹھالیا، چیف جسٹس گلزاراحمد نے سکندر سلطان راجہ سے حلف لیا۔

نئے چیف الیکشن کمشنرکی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی،جس میں الیکشن کمیشن کے ارکان ،ججر اور وکلاء نے شرکت کی۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے سکندرسلطان راجہ سے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف لیا،چیف جسٹس پاکستان نے سکندر سلطان راجہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

Read Comments