Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،دورے کے دوران وزیر اعظم کراچی میں کاروباری وفد سمیت سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے ۔
وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے گئے،گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت کے سرد تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، وزیراعلیٰ کی جانب سے وزیراعظم کا استقبال بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان سے مراد علی شاہ کی ملاقات بھی طے پا چکی ہے، وزیراعظم گورنر ہاؤس میں ایک پروقار تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جس میں کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت وزیراعظم، سندھ کے منتخب نوجوانوں میں کاروبار کے لیےرقوم کے چیک تقسیم کریں گےجبکہ عمران خان تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیراعظم شام کو کنگری ہاؤس جائیں گے جہاں عمران خان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر پگارا کی ملاقات ہوگی۔
وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے کسی رہنما کی ملاقات شیڈول کا حصہ نہیں ہےتاہم ایم کیو ایم نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے ملاقات کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی خواہش ہے کے وزیر اعظم بہادر آباد آئیں، ایم کیو ایم قیادت نے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔
Click to see more