محکمہ موسمیات کی خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ 28 جنوری 2020 09:50am

پشاور:محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی جبکہ کالام اورپارچنارا میں درجہ حرارت بھی منفی 11تک جاگرا۔

  پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں صبح سے آسمان  پر بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ24گھنٹوں میں  ایبٹ آباد،مانسہرہ،سوات،دیر سمیت خیبرپختونخواکے کئی اضلاع کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جس سے موسم مزید سرد ہو جائےگا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کالام اور پاراچنارمیں درجہ حرارت منفی 11ڈگری سیٹی  گریڈریکارڈکیاگیاجبکہ مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی5،دیرمیں منفی3،چترال میں 1اور پشاور میں 3ریکارڈ کیا ۔

Read Comments