وزیراعظم سے آئی جی سندھ کی ملاقات، اہم ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان

اپ ڈیٹ 29 جنوری 2020 01:17pm

 

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے آئی جی سندھ کلیم امام نے ملاقات  کی،جس میں وزیراعظم نے سندھ میں آئی جی کی خدمات کو سراہا ، کلیم امام کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے طلب کرنے پر آئی جی سندھ کلیم امام کراچی سے اسلام آباد پہنچے ،جہاں آئی جی سندھ نے وزیراعظم سے اہم ملاقات کی،جس میں  صوبے میں امن وامان کی صورتحال پربات چیت  کی گئی۔

آئی جی سندھ کلیم امام نے بریفنگ میں سندھ حکومت کی چارج شیٹ کومسترد کرتے ہوئے حکومت سندھ کے افراد کے خلاف ہونے والی کارروائی سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق کلیم امام نے بتایاکہ اپنی ذمہ داری نیک نیتی سے کی،آئین اور قواعد کے پابند ہیں،کبھی ذاتیات کو میرٹ پر ترجیح نہیں دی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت مجھے جہاں تعینات کرے، کوئی اعتراض نہیں۔

 وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں امن وامان کے قیام سے متعلق آئی جی سندھ کی خدمات کوسراہا۔

 دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے آئی جی سندھ کلیم امام کو نئی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

کلیم امام کو سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول لگائے جانے کا امکان ہے،موجودہ سیکرٹری نارکوٹکس امجد سلیمی چند روز میں سبکدوش ہونے والے ہیں۔

https://youtu.be/gv-Q7zEPuHc

Read Comments