'ایسی فلسطینی آزاد ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو'

شائع 29 جنوری 2020 02:07pm

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بات چیت کے تحت ایسی فلسطینی آزاد ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ امریکاکی جانب سے مشرق وسطیٰ کےلئے امن منصوبہ کے اعلان کا ہم نے جائزہ لیا ہے۔پاکستان نے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔پاکستان مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے فلسطین کے مسئلہ کے منصفانہ اور پائیدار حل کی حمایت کرتا ہے جس سے استصواب رائے سمیت فلسطینیوں کے جائز حقوق کی فراہمی یقینی ہو۔

ترجمان کے مطابق بین الاقوامی معیار اور 1967 سے قبل کی سرحدات کے مطابق قابل عمل، خود مختار اور ملحق سرحد رکھنے والی فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

Read Comments