حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت  پر سماعت 6فروری تک ملتوی

شائع 29 جنوری 2020 02:34pm

 لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت چھ فروری تک ملتوی کردی۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔

حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیے کہ رمضان شوگر مل کےلئے نالہ بنانے کا الزام غلط ہے۔یہ منصوبہ عوامی مفاد کا تھا جسے اس وقت کے ایم این اے کی سفارش پر بنوایا گیا اور کابینہ نے اس کی منظوری دی۔

حمزہ شہباز کے وکیل کے دلائل جاری تھے کہ عدالت نے سماعت چھ فروری تک ملتوی کر دی۔

حمزہ شہباز کی جانب سے رمضان شوگر ملز اور آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں ضمانت پر رہائی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ابھی تک نیب کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ بیرون ممالک سے آنے والی رقوم پرانا معاملہ ہے جس کا محدود ریکارڈ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں ہر انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے لہذا عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

Read Comments