Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وفاقی وزیربرائے نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں 18 اداروں کے حصص کی نجکاری کی جائے گی۔اسٹیل ملزکی بحالی کےلئے اسٹریٹجک پارٹنرشپ پرغورکررہےہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ادارے قومی خزانے پربوجھ ہیں ان کا بوجھ اتارا جائے گا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیربرائے نجکاری میاں محمد سومروکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میاں محمد سومروکی صدارت میں نجکاری کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ اداروں کی نجکاری کے ذریعے سرمایہ منافع بخش اداروں کےلئے خرچ ہوگا۔جو ادارے قومی خزانے پربوجھ ہیں ان کا بوجھ اتارا جائے گا۔
میاں محمد سومرو نے بتایا کہ رواں مالی سال میں18 اداروں کے حصص کی نجکاری کی جائے گی۔جاپان اورکوریا سمیت بیرون ممالک پاکستان کی نجکاری پروگرام میں بہت زیادہ دلچسپی ظاہرکر رہے ہیں۔
سیکریٹری نجکاری کمیشن رضوان ملک نے اوجی ڈی سی ایل کے شیئرگرنے سے متعلق غلط خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ اوجی ڈی سی ایل کے سات فیصد شیئر فروخت کیے جائیں گے۔اسٹیل ملز کی بحالی کےلئے اسٹریٹجک پارٹنرشپ پرغورکررہےہیں۔اسٹیل ملزکی بحالی کےلئے فنانشل ایڈوائزر تعینات کر لیا گیا ہے۔