فیصل آباد ، وزیر آباد سیکشن پر چلنے والی تمام پسنجر ٹرینیں بند

اپ ڈیٹ 30 جنوری 2020 10:26am

حافظ آباد:محکمہ ریلوے نے فیصل آباداور وزیر آباد سیکشن پر چلنے والی تمام پسنجر ٹرینیں بند کر دیں،ٹرینوں کی بندش سے سستے سفر کی سہولیات ختم ہوگئیں۔

فیصل آباداوروزیر آباد سیکشن پر چلنے والی تمام پسنجر ٹرینیں بند کر دی گئیں،چند سال قبل تک اس سیکشن پر 24گھنٹوں میں 10سے 12ٹرینیں چلتی تھی جس سے حافظ آباد،وزیر آباد،علی پور چٹھہ،سیالکوٹ،فیصل آباد،سانگلہ ہل اور سکھیکی سمیت کئی شہروں کے عوام کو سستے سفر کی سہولیات دستیاب تھیں لیکن محکمہ ریلوے نے پسنجر ٹرینیں بند کر کے عوام سے سستے سفر کی سہولت بھی چھین لی۔

 لوگوں کا کہنا ہے کہ پسنجر ٹرینوں سے انہیں سستے اور آرام دہ سفر کی سہولیات میسر تھیں لیکن حکومت نے ان سے یہ سہولت بھی چھین لی،ٹرینیں بند ہونے سے کاروبار بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

 ٹرینوں کی بند کیا ہوئی حافظ آباد کا ریلوے اسٹیشن بھی کھنڈرات کا منظر پیش کرنا لگا،وینٹنگ ایریا کی چھتیں اور دیواریں منہدم ہو چکی ہیں،اسٹیشن پر مسافروں کے لیے پینے کا صاف پانی ہے اور نہ ہی کوئی واش روم،ٹوٹا فرش اورصفائی کے ناقص انتظامات سے شہری پریشان ہو کر رہ گئے ہیں۔

شہریوں نے وزیر رریلوے نے مطالبہ کیا ہے کہ پسنجر ٹرینوں کو بحال کیا جائے تاکہ عوام کو ٹرین کے سفر کی سہولت دوبارہ سے میسر آ سکے۔

Read Comments